4 اگست، 2017، 8:20 PM

روس کے ساتھ تعلقات کی خرابی کی ذمہ دارکانگریس ہے

روس کے ساتھ تعلقات کی خرابی کی ذمہ دارکانگریس ہے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ امریکی تعلقات انتہائی نچلی سطح پر پہنچ گئے ہیں اور یہ ایک خطرناک صورت حال ہے جس کی ذمہ دارکانگریس ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی غیرملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ امریکی تعلقات انتہائی نچلی سطح پر پہنچ گئے ہیں اور یہ ایک خطرناک صورت حال ہے جس کی ذمہ دارکانگریس ہے ۔اطلاعات کے مطابق سماجی رابطے کی وب سائٹ ٹوئٹر پر ڈونلڈ ٹرمپ نے تعلقات میں اس حد تک بگاڑ کا ذمہ دار کانگریس کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ اس صورت حال پر کانگریس کا شکریہ ادا کیا جا سکتا ہے۔ ٹرمپ کا یہ بیان روس پر عائد نئی پابندیوں کے قانونی مسودے کی توثیق کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔ واضح رہے کہ کانگریس کے دونوں ایوانوں، سینیٹ اور ایوانِ نمائندگان نے روس پر پابندیوں کے قانونی بِل کی انتہائی بھاری اکثریت سے منظوری دی تھی جبکہ ٹرمپ نے صدارت کا منصب سنبھالنے کے بعد روس کے ساتھ بہتر تعلقات استوار کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

News ID 1874338

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha